کورونا وائرس سے نیوزی لینڈ میں اب تک 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح کا اعلان کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے آج پیر سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جسینڈا آرڈن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے کورونا کے خلاف جنگ جیت لی ہے، اس وقت بڑے پیمانے پر نامعلوم کمیونٹی ٹرانسمیشن کے کیسز نہیں ہیں۔