Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پنجاب میں راشن کی تقسیم

کورونا کے سبب لاک ڈاون سے لوگ متاثر ہوئے ہیں (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں میں ضرورت مندوں میں امدادی راشن پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں. امدادی اشیا رمضان کے موقع پر ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی گئیں.
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاون اور کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے بے شمار خاندانوں کا روزگار بھی متاثر ہوا ہے.
موجودہ مشکل حالات میں سعودی عرب سے شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے 16 کروڑ 61 لاکھ روپے مالیت کی امدادی اشیا پاکستان روانہ کی گئیں جسے پاکستان کے مختلف اضلاع میں تقسیم کیا جانا تھا.

امدادی راشن پیکٹس کی تقسیم مرحلہ وار کی گئی ہے (فوٹو ایس پی اے) 

راشن پیکٹس کی تقسیم مرحلہ وار کی گئی جس کا آغاز لاہور، فیصل آباد اور جھنگ سے کیا گیا جہاں 1 ہزار 688 پیکٹس 10 ہزار 128 افراد میں تقسیم  کیے گئے.
لاہور میں 7 ہزار 500 افراد میں 41 ٹن 250 کلوگرام جبکہ فیصل آباد میں 7 ٹن 29 کلوگرام اور جھنگ میں 7 ٹن 425 کلو امدادی سامان تقسیم کیا گیا.
 قبل ازیں اسلام آباد میں سعودی سفیر نے شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے آنے والی امدادی اشیا کی اولین کھیپ کی گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کے حوالے کی تھی.
شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے ضرورتمندوں کے لیے ارسال کی جانے والی امدادی راشن پیکٹس میں آٹا ، چاول ، چینی ، کھانے کا تیل ، خشک دودھ ، کھجوریں اور چائے کی پتی شامل ہے جسے ضررت مندوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے.

امدادی اشیا ضرورت مند خاندانوں میں تقسم کی گئیں(فوٹوایس پی اے)

اسلام آباد میں شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کے ترجمان کے مطابق راشن میں 10 کلو آٹا، پانچ کلو چینی، پانچ کلو چاول،پانچ لٹر کوکنگ آئل، دو کلو خشک دودھ، آدھ اکلو چائے کی پتی، دو کلو کھجوریں شامل ہیں۔
 اس راشن پیکج سے پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے دنیا بھر میں ضرورت مندوں میں امدادی مہم کے تحت مختلف اشیا تقسیم کی جاتی ہیں.
علاوہ ازیں جن علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت ہوتی ہے وہاں سینٹر کی جانب سے کنوئیں بھی کھودے جاتے ہیں جو علاقے کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: