سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے مملکت بھر میں نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں 8 کا اضافہ ہوا ہے. جس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 152 ہوگئی.
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ 28 اپریل کو کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 23 فیصد سعودی اور 77 فیصد غیرملکی ہیں.
ڈاکٹر العبد العالی کے مطابق کورونا سے ہلاک ہونے والوں میں تین کا تعلق سعودی عرب سے ہے ان میں سے ایک جدہ کا باشندہ ہے جبکہ دو مکہ مکرمہ کے ہیں جبکہ وائرس سے ہلاک ہونے والے 5 غیر ملکی ہیں ان کا تعلق جدہ اور مکہ سے ہے.
وزارت صحت کےترجمان نے واضح کیا ہے کہ کورونا سے شفا پانے والوں میں 253 کا اضافہ ہوا ہے اب صحت یاب افراد کی کل تعداد 2784 ہوگئی ہے.
متاثرین میں 17141 کیس ایکٹیو ہیں.(فوٹو سبق)
ترجمان نے بتایا کہ متاثرین میں 17141 کیس ایکٹیو ہیں. مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ان میں سے 118 کی حالت نازک ہے ان کا علاج انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ہورہا ہے.
نئے متاثرین کا تعلق کس شہر سے ہے واضح کیاکہ مکہ مکرمہ سے 327، مدینہ منورہ 273، جدہ 262، ریاض 171، الجبیل 58، دمام 35، طائف 32، تبوک 29، زلفی 18، خلیص 9، بریدہ 8، الخبر 7، الھفوف 5، القطیف 4، راس تنورۃ 4، اضم 3، الجفر، المجاردہ، ینبع، بیشہ، الدرعیہ 2،2 جبکہ ابہا، خمیس مشیط، بقیق، الظھران، ظلم، صبیا، حفر الباطن، حائل، سکاکا، وادی الدواسر اور ساجر سے ایک، ایک ریکارڈ پر آئے ہیں.