ڈیفنس ٹیکنالوجی کمپنی ’انترا‘ کے تعاون سے ڈرونز فیکٹری قائم کی ہے.(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب 2021 میں 750 ملین ریال کی لاگت سے 6 قسم کے ڈرونز اور چالیس ایئر سسٹم تیار کرے گا.
سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز نےڈیفنس ٹیکنالوجی کمپنی ’انترا‘ کے تعاون سے ڈرونز فیکٹری قائم کی ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریزڈرون اندرون ملک تیار کرنے کے لیے وسیع البنیاد انفراسٹریکچر تیار کررہی ہے.
پروگرام کے مطابق اسے جدید طرزکے ڈرونز تیار کرنے اور ان کی اصلاح و مرمت کے سلسلے میں بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر منفرد مقام حاصل ہوجائے.
ڈیفنس ٹیکنالوجی کمپنی انترا مختلف قسم کے جدید ڈرونز تیار کرے گی.سے سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز لائسنس جاری کیے ہوئے ہے. سعودی کمپنی کثیر المقاصد ڈرونز تیار کرے گی.
اتھارٹی کے گورنر احمد بن عبدالعزیز العوھلی نے بتایا کہ سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز ڈرونز کی تیاری اور اصلاح و مرمت کا سہ جہتی منصوبہ تیار کیے ہوئے ہے.
اس کے تحت اول تو ڈرونز پر ریسرچ کی جائے گی. دوم ڈرونز تیار کیے جائیں گے، سوم ڈرونز کے سودے کیے جائیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پروگرام ہے کہ 2030 تک سعودی عرب فوجی اسلحہ اور سازو سامان کا پچاس فیصد سے زیادہ بجٹ اندرون ملک اسلحہ اور فوجی سازوسامان پر خرچ کرے. فوج کی پچاس فیصد سے زیادہ ضرورت اندرون ملک تیار ہوں.جبکہ چالیس ایئر سسٹم تیار ہوں گے.
انترا کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین سلمان بن ناصر الشثری نے بتایا کہ ڈرونز پروجیکٹ کا ساٹھ فیصد حصہ سعودی عرب میں تیار ہوگا. یہ کام سعودی انجام دیں گے. فیکٹری کے ستر فیصد ملازم سعودی ہوں گے. فیکٹری 60 فیصد پیداوار برآمد کرے گی.