ریاض میں کورونا کی مریضہ کے ہاں ولادت
نومولود میں کورونا کا کوئی جرثومہ نہیں پایا گیا.(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ’کووڈ19 ‘ کی شکار خاتون کے یہاں صحت مند بچے کی ولادت ہوئی ہے.
یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے جبکہ اس سے قبل مدینہ منورہ میں ایک افغان خاتون جوکورونا میں مبتلا تھی کے یہاں بھی صحت مند بچہ پیدا ہوا تھا.
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ریاض کے میڈیکل کمپلیکس میں ایک کورونا کی مریضہ کو لایا گیا جو آخری دنوں سے تھیں.
خاتون کچھ عرصہ سے ’کووڈ19 ‘ کے وبائی مرض کا شکار ہو چکی تھیں جس پر انہیں آئیسولیٹ کردیا گیا تھا. خاتون کی باقاعدہ دیکھ بھال طبی عملہ کررہا تھا.
ریاض میں الامام عبدالرحمان الفیصل میڈیکل کمپلیکس کے طبی عملے نے ولادت کے آپریشن کی نگرانی کی اور بخیر وعافیت بچے کی ولادت ہوئی.
ولادت کے بعد نومولود کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا جس میں کورونا وائرس کا کوئی جرثومہ نہیں پایا گیا.
طبی عملے کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت بھی بہتر ہے اور وہ تیزہ سے روبہ صحت ہورہی ہیں۔