Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف میں 24 گھنٹے کا لاک ڈاؤن جمعرات سے ختم

شہری صبح 9 سے شام 5 بجے تک گھروں سے نکل سکیں گے.(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ قطیف میں چوبیس گھنٹے کا لاک ڈاؤن جمعرات سے ختم ہوجائےگا. قطیف آنے جانے پر پابندی اٹھالی جائے گی.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے نمائندے نے بدھ کو بیان جاری کرکے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے قطیف کمشنری آنے جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی.
 حفاظتی اقدامات کے خوشگوار نتائج ریکارڈ پرآگئے ہیں. وزارت داخلہ نےصحت حکام کی سفارش پرقطیف آنےجانے پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا.

مقامی شہری اورمقیم غیرملکی حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں.(فوٹو ایس پی اے)

بیان میں کہا گیا کہ ’قطیف کے شہری روزانہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک گھروں سے نکل سکیں گے. اس دوران وہ تمام سرگرمیاں کی جاسکیں گی جنہیں استثنی دیاگیا ہے‘.
وزارت داخلہ نے قطیف کے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صحت و سلامتی کی خاطر حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں. باہر نکلتے وقت ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کی بھی پابندی کریں.

شیئر: