Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کرفیو پاس کے لیے ایک ہی بار درخواست دی جائے‘

خصوصی حالات میں کرفیو پاس حاصل کیاجاسکتاہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب میں ادارہ امن عامہ کے ترجمان کرنل سامی الشویرخ نے کہا ہے کہ کرفیو پاس کی درخواست ایک ہی بارجمع کرائی جائے.باربار درخواست جمع کرانے سے سسٹم پر لوڈ بڑھ جاتا ہے اورجواب دینے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتاہے.
ترجمان ادارہ امن عامہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کہا گیاہے کہ ’مملکت میں نافذ کرفیو کے لیے جائز مقاصد کے لیے پاسز جاری کیے جاتے ہیں جن کے اجرا کے لیے مقررہ شرائط کو بھی مدنظر رکھنا لازمی ہے.

متعدد بار درخواست دینے سے سسٹم اوور لوڈ ہوجاتا ہے(فوٹو،ایس پی اے)

کرنل الشویرخ نے مزید کہا ’انٹرسٹی ٹریولنگ کے لیے پاس حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو ان حالات کا واضح طور پر وضاحت کرنا ہو گی جن کی وجہ سے وہ ٹریولنگ کرفیو پاس حاصل کرنے کے خواہاں ہیں.
کرفیو پاس کی درخواست کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات جن میں میڈیکل سرٹیفکیٹ اور رہائشی مقام کا ثبوت شامل ہیں جمع کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’بعض اوقات ایک ہی درخواست متعدد بار بھی وصول ہوتی ہے جس سے ادارے کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سسٹم اوور لوڈ بھی ہوجاتا ہے جودیگر درخواستوں کےلیے تاخیر کا سبب بن سکتا ہے اس لیے اس امر کا خاص خیال رکھا جائے کہ ایک شخص کے لیے سسٹم میں ایک ہی دفع کرفیو پاس کی درخواست اپ لوڈ کی جائے اسے بار بار جمع کرانے سے ادارے کو مشکلات پیش آتی ہیں اور دوسروں کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔
واضح رہے مملکت کورونا وائرس کی وجہ سے تمام شہروں میں کرفیو اور لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے.بعض شہروں کو سیل کر کے وہاں آمدرفت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے.
وزارت داخلہ نے انٹرسٹی ٹریولنگ کےلیے خصوصی حالات کے پیش نظر جن میں کسی رشتہ دار کی موت ہونے یا سنگین مرض کی وجہ سے سفر کی ضرورت پیش ہونے کی صورت میں کرفیو پاس جاری کیاجاتا ہے.

انٹرسٹی ٹریولنگ کےلیےدستاویزی ثبوت فراہم کرنا لازم ہے(فوٹو،اردونیوز)

کرفیو پاس جاری کرنے کے لیے وزارت داخلہ کے ادارے امن عامہ کی جانب سے خصوصی ویب سائٹ مختص کی گئی ہے جس پر اپنی ضرورت اور درکار دستاویزی ثبوت فراہم کرکے پاس کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے. کرفیو پاس حاصل کرنے کا لنک ہے جس پر لاگ  کر کے پاس کے لیے درخواس جمع کرائی جاسکتی ہے.https://tanaqul.ecloud.sa/login
 
 

شیئر: