Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 آن لائن کرفیو پاس کے حصول کا طریقہ

پرمٹ کےلیے سفر کرنے کی درست وجہ بیان کرنا لازمی ہے(فوٹو، اردونیوز)
محکمہ امن عامہ نے انٹرسٹی ٹریولنگ کے لیے آن لائن کرفیو پاس کی سہولت جاری کر دی۔ ویب سائٹ کا مقصد لوگوں کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں سرکاری ادارے کے دفتر سے  رجوع نہ کرنا پڑے اور وہ گھر بیٹھے ہی معاملہ کرسکیں۔
امن عامہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مقامی ویب نیوز سبق کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویب سائٹ  https://tanaqul.ecloud.sa/login پر لاگ ان کرنے کے بعد مطلوبہ معلومات جن میں نام، شناختی کارڈ نمبر، غیر ملکیوں کے لیے اقامہ  نمبر اور موبائل  نمبر فیڈ کیا جائے گا۔

کرفیو کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے نافذ کیا گیا ہے (فوٹو، اردونیوز)

ابتدائی معلومات فیڈ کرنے کے بعد سسٹم سے درخواست گزار کے موبائل پر پن کوڈ جاری کیا جائے گا جسے ایپلیکشن میں فیڈ کرکے کنفرمیشن ارسال کرنا ہوگی تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جائے کہ جس موبائل نمبر یا جس شخص کے لیے کرفیو پاس جاری کرایا جا رہا ہے وہ خود ہی ہے۔
درخواست میں اس امر کی بھی وضاحت ضروری ہے کہ ممنوعہ شہروں میں داخلے کے لیے کرفیو پاس کی ضرورت کیوں ہے مقاصد کے ساتھ دستاویزی ثبوت بھی درکار ہوگا جو طلب کرنے پر اپ لوڈ کیا جائے۔
ادارہ امن عامہ کی جانب سے درخواست پر غور کرنے کے بعد کرفیو پاس جاری کیا جائے گا اگر درخواست گزار کے لیے کرفیو پاس کا اجرا مناسب نہیں ہوگا تو  درخواست کو رد کردیا جائے گا۔
یاد رہے سعودی عرب میں ’کوروناوائرس سے بچاؤ کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جدہ اور ریاض میں لوگوں کے داخلے اور وہاں سے دیگر شہروں میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرفیو کے اوقات میں اضافہ کرکے 24 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

شیئر: