Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20: پاکستان پہلی پوزیشن سے محروم

ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیموں کی نئی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دو سال تین ماہ تک ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست رہنے کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔
جمعرات کو جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا نے 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ انڈیا کی جگہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انڈیا 114 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔
انگلینڈ 105 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ سری لنکا کا 91 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔ پاکستان 86 ریٹنگ پوائٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے۔

 

ٹیسٹ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز 79 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر کے آٹھویں، افغانستان 57 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ بنگلہ دیش 55 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔
آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ 127 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ انڈیا 119 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم 108 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی جبکہ آسٹریلیا 107 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔پاکستان 102 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
بنگلہ دیش ون ڈے کی رینکنگ میں 88 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر کے پاکستان سے صرف ایک درجہ نیچے ساتویں نبر پر ہے۔ سری لنکا 85 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 76 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ افغانستان 55 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کھو بیٹھی ہے۔ پاکستان کی جگہ آسٹریلیا نے 278 رینکنگ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔
انگلینڈ 268 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ انڈین ٹیم 266 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
طویل عرصے تک آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہنے کے بعد پاکستانی ٹیم 266 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
جنوبی افریقہ 258 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ نیوزی لینڈ 242 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم رینکنگ میں سری لنکا 230 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، بنگلہ دیش 229 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 229 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ہی نویں نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا (فوٹو: اے ایف پی)

افغانستان کی 228 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دسویں پوزیشن ہے۔
معروف سپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پاکستان نے سری لنکا اور آسٹریلیا سے دو سیریز ہاریں جس وجہ سے پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگیا۔'
 'پاکستان کرکٹ ٹیم میں مسلسل تجربات، مستقل مزاجی میں کمی اور کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل رینکنگ کی تنزلی کے بڑ اسباب میں شامل ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ ' کپتان اور کوچ کی تبدیلی اور بار بار اوپنرز تبدیل کرنے سے بھی ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔'
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: