کورونا کے نئے کیسز، اضم کمشنری کے قریے میں لاک ڈاؤن
کورونا کے نئے کیسز، اضم کمشنری کے قریے میں لاک ڈاؤن
ہفتہ 2 مئی 2020 5:24
وائرس پھیلنے والے علاقے کے تمام راستے بند کر دیے گئے۔ فوٹو: اخبار 24
سعودی عرب میں اضم کمشنری کی بلدیہ نے کورونا وائرس کے متعدد کیس ریکارڈ پر آنے کے بعد الجوینی قریے کو لاک ڈاؤن کر دیا.
اخبار 24 کے مطابق الجوینی قریے آنے جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے. صرف ایک راستہ کھلا ہوا ہے جہاں پولیس نے عارضی سٹیشن قائم کیا ہوا ہے.
قریے میں کورونا کے چھ مریض ریکارڈ پر آئے تھے اور وہاں کے باشندے بلا روک ٹوک آس پاس کے قریوں میں آ جا رہے تھے جس سے مہلک وائرس کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا.
اضم کمشنری کی بلدیہ نے فیلڈ ٹیموں کی مدد سے الجوینی قریے میں جراثیم کش محلول کا بڑے پیمانے پر سپرے، صفائی اور سینیٹائزنگ کرائی ہے.
دوسری جانب ینبع رائل کمیشن نے رضوی محلے میں المزرعہ مارکیٹ اس وقت بند کرا دی گئی جب وہاں کے بعض ورکرز کورونا وائرس کے مریض نکلے.
رائل کمیشن نے بیان جاری کر کے بتایا کہ یہ اقدام وائرس کو پھیلنے سے روکنے، ورکرز کی صحت و سلامتی اور صارفین کو مہلک وائرس سے بچانے کی خاطر کیا گیا ہے.
رائل کمیشن نے بیا ن میں کہا کہ ینبع انڈسٹریل سٹی کے باشندے شہرمیں موجود دیگر تجارتی مراکز سے اشیائے ضرورت خرید سکتے ہیں. آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے بھی ضرورت کا سامان حاصل کیا جا سکتا ہے.
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں