مکہ ریجن کی 17 کمشنریوں میں سکریننگ کی جاچکی ہے.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ گورنریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب تک ریجن کی 17 کمشنریوں میں ایک لاکھ 91 ہزار 815 غیر ملکی کارکنوں کی سکریننگ کی جاچکی ہے.
’سبق‘ نیوز کے مطابق گورنریٹ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق وزارت صحت کے اداروں کی جانب سے ایک ہزار 532 لیبر کیمپس اور عمارتوں میں رہنے والے غیر ملکی کارکنوں کا معائنہ کیا گیاجن میں سے مکہ مکرمہ میں 110 عمارتوں میں رہنے والے 49 ہزار سے زائد کارکن شامل تھے.
جدہ میں 341 عمارتوں میں رہنے والے 81516 جبکہ طائف میں 184 عمارتوں میں مقیم 10585، القنفذہ میں 23 عمارتوں میں 1180، اللیث میں 16 عمارتوں میں 4323، رابغ میں 33 عمارتوں میں 19541، خلیص میں 78 عمارتوں میں 796 اور الکامل کمشنری کی 53 عمارتوں میں 571 غیر ملکی کارکنوں کی سکریننگ کی گئی.
الخرمہ کمشنری میں 181 عمارت میں مقیم 1286 ، تربہ کی 120 بلڈنگ میں مقیم 480 ، الجموم کی 182 عمارتوں میں مقیم 7450 اور الکامل کی 53 عمارتوں میں رہنے والے 571 غیر ملکی کارکنوں کا ٹیسٹ کیا گیا.
گورنریٹ کی جانب سے مزید کہا گیاہے کہ میسان کمشنری کی 45 عمارتوں میں 884 کارکن ، اضم میں 258 غیر ملکی کارکن اور العرضیات کی 19 عمارتوں میں رہنے والے 7834 کارکن جبکہ بحرہ کی 70 عمارتوں میں 1350 افراد کی سکریننگ کی جا چکی ہے.