Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی کے لیے جدید تجرباتی سینیٹائزنگ گیٹس

سینیٹائزنگ گیٹس کا تجربہ کامیاب ہونے پر ان سے استفادہ کیا جائے گا(فوٹو: سبق)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان  نے کہا ہے کہ 'ایڈوانسڈ سینیٹائزنگ گیٹس تجرباتی ہیں۔ رمضان کے آخری عشرے میں انہیں استعمال کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔'
 پریذیڈنسی کے ترجمان ھانی بن حسنی حیدر نے بتایا ہے کہ 'ایڈوانسڈ سینیٹائزنگ گیٹس سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ یہ گیٹس رمضان کے آخری عشرے میں مسجد الحرام کے زائرین کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔'
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر ایڈوانسڈ سینیٹائزنگ گیٹس کی تصاویر وائرل ہیں. جن میں دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ مقدس مساجد کی انتظامیہ نے یہ گیٹ تیار کرائے ہیں تاکہ رمضان کے آخری عشرے میں انہیں حرم مکی کے بیرونی صحنوں میں نصب کیا جاسکے.
جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں جو ایڈوانسڈ سینیٹائزنگ گیٹس دکھائے جارہے ہیں یہ تجرباتی ہیں.
'مسجد الحرام کے دروازوں اور صحنوں میں ان کا تجربہ ہوگا۔ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں ان سے استفادہ کیا جا سکے گا۔'
جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان نے مزید کہا کہ 'سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس دعوے کی کوئی حقیقت نہیں کہ یہ گیٹ رمضان کے آخری عشرے میں زائرین کے لیے نصب کیے گئے ہیں-  سوشل میڈیا کا یہ دعویٰ محض افواہ ہے اس پر کان نہ دھرا جائے۔'

 حکام کے مطابق انتظامیہ کورونا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کر رہی ہے (فوٹو: سبق)

ترجمان کےمطابق 'مقدس مساجد کی انتطامیہ نئے کورونا وائرس سے زائرین حرم کو بچانے کے لیے تمام ممکنہ حفاظتی انتظامات کر رہی ہے۔'
اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کا تعاون بھی لیا جا رہا ہے۔ مقدس مساجد کے تمام عملے کو کورونا کی وبا سے بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔'
ترجمان نے مزید کہا کہ 'تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ مقدس مساجد سے متعلق تمام اطلاعات جنرل پریذیڈنسی اور اس کی ویب سائٹ سے ہی حاصل کریں۔'

شیئر: