Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کورونا کی مریضہ کے ہاں ولادت

ریاض میں سیکیورٹی فورسز ہسپتال میں کورونا کی سعودی مریضہ کے ہاں ولادت ہوئی ہے.
میڈیکل ٹیم نے مریضہ کا کامیاب آپریشن کیا. خاتون نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ہسپتال کے ڈاکٹر ھیثم بدر نے بتایا کہ سعودی خاتون کی ہسپتال میں فائل کھلی ہوئی  تھی.
ڈاکٹروں نے شبے کی بنیاد پر اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیاجو مثبت آیا- اس پر مریضہ کو ہسپتال کے ایک کمرے میں الگ تھلگ کردیا گیا.
ڈاکٹر بدر نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم نے جس میں وبائی امراض، گائنی امور اور بچوں کی صحت کے ماہرین شامل تھے متاثرہ خاتون کے علاج کا جامع پروگرام تیار کیا.
  آپریشن کے ذریعے ولادت کا فیصلہ کیا گیا . تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ آپریشن ہوا جو کامیاب رہا.
شعبہ صحت اطفال کے سربراہ میجر جنرل محمد الزہرانی نے بتایا کہ نومولود صحت مند ہے. ضروری میڈیکل معائنے اور ٹیسٹ کرلیے گئے ہیں.
اسے بچے کے نگراں شعبے میں الگ تھلگ کردیا گیا ہے جہاں اس کی نگرانی جاری ہے.
یاد رہے کہ اس سے قبل میں سعودی عرب میں کورونا میں مبتلا دو خواتین کے ہاں ولادت ہوچکی ہے.

شیئر: