اخبار 24 اور عاجل ویب کے مطابق اگر کسی کی گاڑی کی انشورنس ختم ہورہی ہو تو اس میں دو ماہ کی توسیع خود کار نظام کے تحت ہوجائے گی.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ساما نے ہدایت دی ہے کہ جن شہریوں یا مقیم غیرملکیوں نے ایک ماہ کی انشورنس 8 اپریل 2020 کو کرائی ہو ان کی انشورنس میں بھی دو ماہ کا اضافہ کردیا جائے.
ذرائع کاکہناہے کہ انشورنس کی دفعہ 54 کے مطابق جو افراد انشورنس فیس قسطوں میں ادا کرتے ہیں اگر انہوں نے کورونا بحران کے زمانے میں قسط ادا نہ کی ہو تو ایسی صورت میں انشورنس کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انشورنس منسوخ نہ کریں.
یہ ہدایت یہ بھی دی گئی ہے کہ انشورنس کمپنیاں انشورنس کی قسطوں کی رقم انشورنس کرانے والوں کے مطالبات کی رقم سے منہا کرلیں.
دو ماہ کی توسیع خود کار نظام کے تحت ہوجائے گی.(فوٹو سوشل میڈیا)
قبل ازیں ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیاتھا کہ مخصوص شہروں میں گاڑیوں کے ملکیتی کارڈز ’استمارے‘ کی تجدید کے لیے 'فحص‘ سرٹیفکیٹ درکار نہیں ہوگا.
ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے استمارہ کی تجدید کے لیے موٹروھیکل انشورنس ہونا لازمی ہے تاہم لوگوں کو جرمانے سے بچانے کے لیے فحص سرٹفیکیٹ کی شرط عارضی طور پر ختم کی گئی ہے.