کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجودہیروزکے لیے قانون میں ترمیم کی گئی(فوٹو، سوشل میڈیا)
دبئی انشورنس اتھارٹی کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حالات کے تحت مخصوص افراد کے لیے گاڑیوں کے انشورنس پریمیم میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انشورنس پریمیم میں کوروناوائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی یونٹ، پولیس، افواج ، شہری دفاع کے اہلکار سمیت ایسے شہری شامل ہیں جن کا ریکارڈ حادثات سے خالی ہوگا۔
اخبار ’امارات ٹوڈے ‘ کے مطابق جنرل انشورنس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ’انشورنس کے قانون کی شق نمبر30 میں تبدیلی کرتے ہوئے گاڑیوں کے انشورنس پریمیم میں معاشرے کے مخصوص طبقے کو 50 فیصد رعایت دینے کی ترمیم کی گئی ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’موجودہ کورونا وائرس کی وجہ سے شعبہ طب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہیروز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انشورنس اسکیم کے پریمیم قانون 2016 میں ترمیم کی جارہی ہے تاکہ قوم کے ان ہیروز سے اظہاریکجہتی کی عملی ثبوت دیاجاسکے جو ان مشکل حالات میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
گاڑیوں کے انشورنس پریمیم میں 50 فیصد رعایت ایسےمعمر افراد کو بھی دی جائے گی جن کی عمل 60 برس سے زائد ہے جبکہ ایسے تمام لوگ جن ڈرائیونگ کا سابقہ ریکارڈ حادثات سے خالی ہو