Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی سمگلنگ میں ملوث 50 رکنی گروہ گرفتار

تمام افراد کےخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے.(فوٹو سبق)
سعودیعرب میں حائل پولیس نےانسانی سمگلنگ میں ملوث 50 رکنی کثیرقومی گروہ کو گرفتار کیا ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق حائل پولیس کے ترجمان سامی الشمری نے منگل کو بتایا کہ کثیرقومی گروہ رمضان کے شروع سے گداگروں کے ذریعے مال بٹور رہا تھا.
تجارتی مراکز، فارمیسیوں اور چوراہوں پرمقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے منت سماجت کرکے بھیک مانگ رہا تھا.
تحقیقات پر پتہ چلا کہ کچھ لوگ مختلف ملکوں سے پیشہ ور گداگر اسی مقصد کے لیے حائل لائے ہوئے ہیں. وہ ان سے بھیک منگوا کر پیسے جمع کررہے ہیں.
گداگروں کو مقررہ  رقم لے کر ان سے بھیک منگوائی جارہی تھی.
الشمری نے بتایا کہ اس دھندے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرکےان کےخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے.

شیئر: