Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کے دوران محلے میں گھومنے والے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار

کرفیو پاس کےغلط استعمال پر دو غیرملکی بھی گرفتار کرلیے گئے (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی حکام نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کو چیلنج کرنے والے ان لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے جو محلوں میں گھوم پھر رہے تھے۔
ان پر کرفیو کی خلاف ورزی کے جرمانے لگا دیئے گئے جبکہ قصیم میں کرفیو پاس سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے دو غیرملکی بھی گرفتار کرلیے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے سنیپ چیٹ کے اکاؤنٹ پر ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورس کے اہلکار نے کرفیو کے دوران محلوں میں گھومنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کو حراست میں لیا اور ان پر کرفیو کی خلاف ورزی کے جرمانے لگا دیے۔
 
وڈیو ریاض کے شمالی علاقے کی ہے جہاں پٹرولنگ فورس کے اہلکار کرفیو کی خلاف ورزی کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر محلے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے تنبیہ جاری کر رکھی ہے کہ کرفیو کے دوران انتہائی ضرورت کے تحت گھروں سے نکلنے کی اجازت ہے. حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر دس ہزار ریال کا جرمانہ ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے بتایا کہ کرفیو پاس سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے ان دو غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا جو اپنے ساتھی کو چوری چھپے سفر کی سہولت فراہم کررہے تھے۔
 غیر ملکیوں کو حراست میں لے کر پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔

شیئر: