کرفیو کی پابندی، وزارت داخلہ کا پیغام کیا ہے؟
وزارت داخلہ نے شہریوں اورغیر ملکیوں کے نام پیغام جاری کیا ہے-(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت داخلہ نے کرفیو پر عمل درآمد کے بعد سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے نام پیغام جاری کیا ہے-
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ’ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کی صحت و سلامتی اور امن و امان بے حد عزیز ہے‘-
’ہماری آرزو ہے کہ کرفیو کے دوران آپ اپنے گھروں میں رہیں- آپ کی خاطر جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان کی پابندی کریں‘-
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ آپ کا اپنے گھروں میں رہنا اس بات کا ثبوت ہوگا کہ آپ ذمہ داری کا احساس رکھتے ہیں-
’یقین جانیں کہ ہمیں آپ کی صحت عزیز ہے اورامن و امان کا تحفظ ہمارا فرض ہے- ہم میں سے ہر شخص اپنی جگہ امن و سلامتی کا ذمہ دار ہے‘-
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے 21 دن کے لیے مملکت بھر میں جزوی کرفیو کا شاہی فرمان جاری کیا ہے-
کرفیو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے لگایا گیا ہے- روزانہ شام سات سے صبح چھ بجے تک کے لیے کرفیو پر عملدرآمد کرایا جائے گا-