Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین میں قیام اللیل کااہتمام

جماعت کے دوران فاصلے کے اصول پر عمل جاری ہے (فوٹو، ایس پی اے)
 مدینہ منورہ کی مسجد نبوی شریف اور حرم مکی  میں ماہ مبارک کے آخری عشرے میں  قیام اللیل ( شبینہ) کی نماز خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی جارہی ہیں-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق خادم  حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف میں نماز تہجد اور تراویح کی ادائیگی کی منظوری دے رکھی ہے-

حرمین میں تراویح کی دس رکعت پڑھائی جارہی ہیں(فوٹوایس پی اے)

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں واقع یہ دونوں مساجد مسلم دنیا کی مقدس ترین مساجد ہیں- دنیا بھر کے مسلمان ان میں نماز ادا کرنے کی آرزو کرتے رہتے ہیں-
دونوں مساجد میں امسال پہلی بار تراویح کی دس رکعت پڑھی جارہی ہیں- تراویح میں تخفیف نئے کورونا وائرس کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے-
دونوں مساجد میں قرآن پاک تہجد کی نماز میں مکمل کیا جارہاہے- مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں تراویخ اور تہجد کی نمازوں میں مقدس مساجد کے اہلکار، سیکیورٹی فورس کے جوان اور انتظٓامات پر مامور افراد حصہ لے رہے ہیں۔
 نئے کورونا کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچنے کی خاطر اب بھی عام نمازیوں کو دونوں مقدس مساجد میں نماز کے لیے جانے کی اجازت نہیں ہے-
یاد رہے کورونا وائرس کی وجہ سے مملکت میں کرفیو نافذ ہے دن میں کرفیو میں وقفہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوتا ہے اس کے بعد لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد ہے۔وہ افراد جنہیں کرفیو پاس جاری کیا گیا ہے وہ بھی صرف اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کےلیے ہی گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث حرمین شریفین میں نماز انتظامیہ کے ارکارن ہی ادا کرتے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

کرفیو پاس پر درج معلومات اور اوقات کی پابندی کرنا لازمی ہے علاوہ ازیں ایسے افراد جنہیں کرفیو پاس جاری کیا ہوا ہے اگر وہ مقررہ اوقات کے علاوہ جو کرفیو پاس میں درج ہیں گھروں سے باہر نکلیں گے تو ان پر بھی خلاف ورزی درج کی جاتی ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: