24 گھنٹوں میں کورونا کے 1841 نئے کیسز
اسلام آٓباد میں مالز کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے منگل کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 44 ہزار کے قریب ہے، اموات 939 ہیں، جبکہ 12 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 1841 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے اور 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
صوبہ سندھ میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 241 ہو چکی ہے اور اموات 280 ہیں۔
صوبہ پنجاب میں کیسز کی تعداد 15 ہزار 976 ہے جبکہ 273 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد تو چھ ہزار 230 ہے، لیکن ہلاکتیں 334 ہو چکی ہیں، جو دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے دو ہزار 820 کیسز ہیں جبکہ 38 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1034 اور نو ہلاکتیں ہوئی ہیں، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں متاثرین 115 اور صرف ایک ہلاکت ہوئی، جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 550 کیسز ہیں اور چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں