نئے کیسوں کے بعد کورونا کے متاثرین کی تعداد 59 ہزار854 ہوگئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل کو مزید 16 ہزار 140کورونا ٹیسٹ کیے جانے کے بعد دو ہزار 509 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے کیسوں کے بعد ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 59 ہزار854 ہوگئی ہے۔
ریاض میں سب سے زیادہ، 730 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر جدہ میں 526 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے.
سبق ویب سائٹ اور العربیہ کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ ' نئےمتاثرین میں 35 فیصد سعودی جبکہ 65 فیصد غیرملکی ہیں۔ ان متاثرہ مریضوں میں 74 فیصد مرد اور 26 فیصد خواتین ہیں۔'
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اس وقت ایکٹیو کیسز 27 ہزار891 ہیں جن میں سے 251 مر یضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کے مطابق منگل کو ایک دن میں مزید دو ہزار آٹھ سو 86 مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31 ہزار چھ سو 34 ہوگئی ہے۔ اب تک کل متاثرین میں سے 50 فیصد سے زیادہ صحت یاب ہوچکے.
’گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس مہلک وائرس سے نو مریض ہلاک ہوئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 329 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مکہ میں 385 مدینہ 296، الھفوف 117، الخبر37، طائف 66 ، قطیف 16، الخبر37، الجبیل 36، بریدہ 12 اور ظہران میں 19 افرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے.