Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں 81 ٹن رمضان راشن کی تقسیم مکمل

دعوۃ سینٹر کے ذریعے تقسیم کا کام انجام دیا گیا۔
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے برادر ملک پاکستان میں 81 ٹن رمضان راشن کی تقسیم کا کام مکمل کرلیا۔
اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے ماتحت دعوۃ سینٹر کے ذریعے تقسیم کا کام انجام دیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رمضان راشن سکیم سے پاکستانی شہروں اور قریوں کے ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو فائدہ ہوا۔

رمضان راشن سکیم سے ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو فائدہ ہوا۔ (فوٹو: سبق)

اسلام آباد، دارالحکومت کے ماتحت شہروں، قریوں، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور سندھ میں رمضان راشن تقسیم کیا گیا ہے۔
اس موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقررہ حفاظتی اقدامات کی پابندی کی گئی۔
پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف المالکی نے برادر ملک پاکستان میں نادار بھائیوں کی ضرورت کے احساس پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے ممنونیت کا اظہار کیا ہے.

راشن کی تقسیم احتیاطی تدابیر کے اہتمام کے ساتھ کی گئی۔

المالکی نے بتایا کہ شاہ سلمان نے پاکستان سمیت 18 ممالک میں رمضان راشن کی تقسیم کا حکم جاری کیا تھا۔ کورونا کی وبا کے باوجود راشن کی تقسیم احتیاطی تدابیر کے اہتمام کے ساتھ کی گئی.
سعودی سفیر نے رمضان راشن سکیم کی سرپرستی پر وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: