Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل

’مجرد آنکھ یا آلات کی مدد سے جس کو بھی ہلال نظر آجائے وہ اپنی گواہی قریبی عدالت میں ریکارڈ کروالے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سپریم کورٹ نے عید کا چاند جمعہ کو دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تمام مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں جمعہ بمطابق 29 رمضان المبارک عید کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے‘۔
’مجرد آنکھ یا خصوصی آلات کی مدد سے جس کو بھی ہلال نظر آجائے وہ اپنی گواہی قریبی عدالت میں ریکارڈ کروالے‘۔
’سعودی عرب کے مختلف ریجنوں میں رویت ہلال کمیٹیوں اور چاند دیکھنے کا شوق رکھنے والے افراد سے اپیل ہے کہ مسلمانوں کے مفاد عامہ کے لیے عید کا ہلال دیکھنے کا اہتمام کریں‘۔

شیئر: