Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: فرنیچر کا غیرقانونی کارخانہ سیل، 40 کارکن گرفتار

ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے صنعتی جعل سازی کے مرتکب غیر ملکیوں گرفتار کر کے غیر معیاری فرنیچر بنانے والے کارخانے کو سیل کردیا۔
مقامی ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق طائف شہر کے مشرقی علاقے کی بلدیہ کی تفتیشی ٹیم نے رہائشی علاقے میں قائم غیر قانونی فرنچیر ورکشاپ سیل کرکے وہاں کام کرنے والے 40 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔

عربی مجلس کے لیے کپڑے کوتبدیل کرکے اسے نیا بنا دیاجاتا تھا (فوٹو ، سبق نیوز)

بلدیہ کی تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ورکشاپ میں پرانے فرنیچر کی مرمت اور اس کا کپڑا تبدیل کرکے شورومز پر نیا کہہ کر فروخت کیاجاتاتھا۔
بلدیہ کے اہلکاروں نے گرفتار ملزمان کے خلاف تجارتی جعل سازی کا مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا جبکہ گودام سے برآمد ہونےوالے پرانے فرنیچر اور دیگر سامان کو تلف کر دیا۔
ملزمان پرانے سامان فروخت کرنےوالی مارکیٹ سے قدیم فرنیچر جن میں عربی مجلس ( اسفنج کے بنائے جاتے ہیں جنہیں مسند کہا جاتا ہے)، صوفے ، الماری وغیرہ حاصل کر نے کے بعد ان کی از سرنو مرمت کرکے نیا جیسا بنا دیتے ہیں بعدازاں اس ری کنڈیشن فرنیچر کو شورومز پر نیا ظاہر کرتے ہوئے فروخت کرتے تھے۔
واضح رہے مملکت میں عام طور پر عید الفطر کے موقع پر بیشترافراد اپنے گھر کا فرنیچر جس میں صوفے ، مسند اور دیگر سجاوٹ  کی اشیا شامل ہیں تبدیل کرتے ہیں اس اعتبار سے فرنیچر کا کاروبار رمضان المبارک میں کافی عروج پر ہوتا ہے تاہم امسال کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار کافی متاثر ہواہے۔

شیئر: