سعدی بن شنیبر نے 45 برس تک خدمات انجام دینے کےاعزاز حاصل کیا(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے سابق حکمرانوں کے ذاتی محافظ سعدی بن شنیبر 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعدی بن شنیبر سعودی عرب کے سابق کنگ خالد بن عبدالعزیز اور شاہ فہد بن عبدالعزیز کے محافظوں میں رہے ہیں ۔ اس سے قبل وہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود کے ذاتی محافظوں کے دستے میں شامل ہوئے رہے۔
سعدی بن شنیبر کی خدمات کا دور 45 برس سے زیادہ عرصے کا ہے۔ وہ کم عمری میں ہی شاہی خاندان کے محافظوں میں شامل ہو گئے تھے، انہو ں نے سعودی عرب کی تاریخ کے مختلف ادوار دیکھے تھے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعدی بن شنیبر نے 17 برس کی عمر میں روزگار کی تلاش میں دیہی علاقے سے شہر کا رخ کیا۔
انہیں یہ معلوم نہ تھا کہ وہ شاہی خاندان میں سعودی عرب کے فرماں رواؤں کے لیے خدمات انجام دیں گے۔
وہ 17 برس کی عمر میں عسکری شعبے بالخصوص شاہی محافظین کے ساتھ وابستہ ہو گئے۔ جلد ہی وہ شاہ عبدالعزیز کے ذاتی محافظین میں شامل ہو گئے۔ وہ مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کی وفات تک ان کے ساتھ رہے۔
سعدی بن شنیبر کو شاہ عبدالعزیز کے پوتوں کا بھی انتہائی اعتماد حاصل رہا ہے۔
سعدی نے شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے ساتھ کام کیا اور ان کی وفات تک ساتھ رہے۔ شاہ خالد کے تخت پر بیٹھنے کے بعد انہوں نے سعدی کو ذاتی ساتھی بنا لیا۔ انہیں شاہ خالد بن عبدالعزیز کا بھرپور اعتماد حاصل تھا۔
شاہ خالد بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد شاہ فہد بن عبدالعزیزکے دور میں بھی سعدی بن شنیبر پر شاہی خاندان کا اعتماد بدستور قائم رہا۔
شاہ فہد نے بھی سعدی کو ذاتی محافظ کے طور پر اپنے ساتھ رکھا اور بیرونی دوروں پر بھی ہمراہ لے جاتے۔
اس طرح 45 برس تک خدمات انجام دینے کے بعد سعدی بن شنيبر نے شاہ فہد بن عبدالعزیز سے درخواست کی کہ عمر رسیدہ ہونے ہو جانے کے سبب وہ خدمات جاری نہیں رکھ سکتے جس کے بعد انہیں خدمات سے رخصت دے دی گئی۔