Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی ہند بن عبدالرحمان عالمی سماجی ذمہ داری کی سفیر منتخب

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں میں حصہ لیا(فوٹو عرب نیوز)
اقوام متحدہ کی زیر نگرانی عالمی معاہدے کے ایک رکن علاقائی نیٹ ورک برائے سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) نے سعودی عرب کی شہزادی  ہند  بن عبدالرحمان آل سعود کوعالمی سماجی ذمہ داری کی سفیر منتخب کرلیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں کمیونٹی کی خدمات میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا   اہم کردار ادا کرنے پر اعتراف کرتے ہوئے شہزادی  ہند  بن عبدالرحمان  کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

وبائی امراض کے خلاف مہم میں رضاکارانہ طور پر حکومت کا ساتھ دیا (فوٹو باوٹ ہرڈاٹ کام)

اپنی اس تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے شہزادی ہند نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے سے متعلق اپنی اہم ذمہ داریاں نبھانے  پر مجھے سفیر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جس پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ 25 مارچ 2020 کو علاقائی نیٹ ورک برائے سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور اس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی ردعمل کی حمایت کرتے ہوئے ایک مہم کا آغاز کیا تھا۔ یہ مہم 25 جون2020 تک جاری رہے گی۔

کمیونٹی کو مفید معلومات سے آگاہی پر عالمی اعزاز دیا گیا(فوٹو باوٹ ہرڈاٹ کام)

روتانہ خلیجیہ کے شو سیدتی میں شہزادی ہند نے بتایا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت میں عرب شراکت مہم کا حصہ ہے۔اس وباء کے خلاف مختلف چینلز کے ذریعے کمیونٹی کو مفید معلومات سے آگاہی پر انہیں عالمی سفیر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
عرصہ دراز سے سماجی خدمات کی چیمپئن سمجھی جانے والی شہزادی ہند نے خواتین اور نوجوانوں کے ساتھ مل کر اس وبائی امراض کے خلاف مہم میں رضاکارانہ طور پر حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ وہ اس مہم کو سماجی خدمات کا بہترین ذریعہ سمجھتی ہیں۔
شہزادی ہند نے مزید کہا  کہ کوئی بھی عام شہری نیٹ ورک کی ویب سائٹ پر سائن ان ہو کر  سماجی خدمت کی رضاکارانہ کوششوں میں حصہ لینے  کی درخواست دے کر اس مہم کا حصہ بن سکتا ہے۔

یہ مہم سماجی خدمات کا بہترین ذریعہ ہیں(فوٹو باوٹ ہرڈاٹ کام)

سعودی وزارت صحت کی جانب سے شروع کی گئی آگہی مہم "ہم سب ذمہ دار ہیں" کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مہم میں ایسا کردار ادا  کریں جو  عام لوگوں  کی رہنمائی کرتے ہوئے  معاشرے پر  مثبت اثر ڈال سکے۔
شہزادی ہند بن عبدالرحمان  نے سماجی خدمات  کے لیے ذاتی طور پر حصہ لیتے ہوئے ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے مریضوں کے لیے ادویات فراہم کیں۔
 

شیئر: