Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا : سوڈان، الجزائر اور مراکش میں نئے مریضوں کی تصدیق

آج بدھ کو مختلف عرب ممالک میں کورونا کے نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، بعض ممالک میں ہلاک شدگان کا اعلان ہوا ہے جبکہ ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں کورونا کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا۔
سوڈان :
سوڈانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 170 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 14 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
سوڈانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ہلاک شدگان میں سے 6 کا تعلق دار الحکومت خرطوم سے ہے‘۔
’نئے مریضوں میں خرطوم سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد 108 ہے جبکہ باقی دیگر شہروں سے ہیں‘۔
’ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4146 ہوگئی ہے، ہلاک شدگان 184 ہیں جبکہ 588 افراد شفایاب ہوگیے ہیں‘۔
الجزائر :
الجزائر کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’194 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جن کے بعد کل تعداد 4697 ہوگئی ہے‘۔
الجزائری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت کے ترجمان جمال فورار نے بتایا ہے کہ ’8 مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 617 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ دن 171 مریض شفایاب ہوئے ہیں جن کے بعد کل تعداد بڑھ کر 4918 ہوگئی ہے‘۔
تیونس :
تیونس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 929 ہوگئی ہے۔
تیونسی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’ملک کے مختلف شہروں میں 637 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، سب کا نتیجہ منفی نکلا ہے‘۔
’ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1051 ہے جیسے پہلے تھی، اس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جبکہ گزشتہ کئی دن سے کسی مریض کی ہلاکت ریکارڈ پر نہیں آئی‘۔
’ہلاک شدگان کی تعداد 48 ہے جیسے پہلے تھی۔ اس وقت ہسپتالوں میں 74 مریض زیر علاج ہیں‘۔
مراکش :
مراکشی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 نئے مریضوں کی اضافہ ہوا ہے۔ کل تعداد 7577 ہوگئی ہے۔
مراکشی نیوز ایجنسی کے  مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’دو مزید مریض ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی کل تعداد 202 ہوگئی ہے جبکہ 107 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘۔
’شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 4841 ہوگئی ہے‘۔

مراکش میں 45 نئے مریضوں کی اضافہ ہوا ہے۔ کل تعداد 7577 ہوگئی ہے ( فوٹو: سبق)

فلسطین :
فلسطین میں کورونا کے 8 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جن کا تعلق غزہ اور الخلیل سے ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد613 ہوگئی ہے‘۔

شیئر: