سڑکوں پر استعمال کی جانے والی اشیامساجد میں نہ رکھی جائیں (فوٹو،سبق نیوز )
وزارت اسلامی امورنےریاض کی بعض مساجد میں صفوں کو تقسیم اور نمازیوں کے مابین فاصلہ رکھنے کےلیے لگائے جانے والے پلاسٹک ربن کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔
ریجنل ڈائریکٹر اسلامی امور سامی المشیقح نے مقامی ویب نیوز ’سبق‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی وڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ ریاض کی بعض مساجد میں سماجی دوری کے اصول پر عمل کرتے ہوئے صفوں کے مابین وہ مخصوص ربن لگائے تھے جو عام طور پرسڑکوں پررکاوٹ کی نشاندہی کےلیے لگائے جاتے ہیں‘۔
مذکورہ مساجد کی انتظامیہ کو فوری طور پر ہدایات جاری کرتے ہوئے وہ ربن ہٹوا دیئے گئے ساتھ ہی مساجد کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مساجد کے لیے غیر مناسب اشیااستعمال نہ کی جائیں ۔
صفوں کے مابین فاصلہ رکھنے کے لیے ٹیپ سے نشانات لگائے جائیں جبکہ ایک صف سے دوسری صف کے درمیان فاصلے کو برقرار رکھنے کےلیے مخصوص اشیا کا استعمال کیاجائے جو مساجد میں پائی جاتی ہیں۔
واضح رہے ریاض شہر کی بعض مساجد میں صفوں کو تقسیم کرنے کے لیے ان مخصوص ربن اور رکاوٹوں کا استعمال کیا گیا تھا جو عام طور پر سڑکوں پر رکھی جاتی ہیں۔
مسجد میں لگائی جانےوالی ربن کی تصاویر اور وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونےپر وزارت اسلامی امور کے ذیلی شاخ کے ڈائریکٹر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ربن ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے