جدہ: کورونا کے مریضوں کے لیے فیلڈ ہسپتال
’فیلڈ ہسپتال میں معمولی اور درمانے درجے کے مریضوں کا داخل کیا جائے گا۔‘ ( فوٹو: العربیہ)
جدہ محکمہ صحت نے کورونا کے مریضوں کے لیے فیلڈ ہسپتال کا افتتاح کیا ہے۔
شہر کے نمائش مرکز میں فیلڈ ہسپتال کا تجرباتی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق فیلڈ ہسپتال میں کرونا کے درمیانے اور معمولی درجے کے مریضوں کو علاج کے لیے داخل کیا جائے گا۔
فیلڈ ہسپتال کا آغاز 20 بستروں سے کیا گیا ہے تاہم تجرباتی عمل کی تکمیل کے بعد اس میں پانچ سو بستروں کی گنجائش بنائی جائے گی۔
ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کے لیے جدید طبی آلات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری ہے۔
فیلڈ ہسپتال میں لیبارٹری، ریڈیا لوجی، فارمیسی اور ہیلتھ انشورنس کی سہولت موجود ہوگی۔
جدہ محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’فیلڈ ہسپتال آٹھ ہزار مربع میٹر پربنایا گیا ہے۔ ہسپتال کی تیاری میں تمام ضروری حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھا گیا۔‘