ریاض کے سیکیورٹی اداروں نے سکیورٹی اہلکاروں کی جیکٹ پہن کر رقص کرنے والی لڑکی اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک پر مذکورہ لڑکی کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جیکٹ پہنے ایک گیسٹ ہاؤس میں گاڑی کے اوپر کھڑے ہوکر رقص کر رہی تھی‘۔
وزارت داخلہ کے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیا کہ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی اطلاع ملتے ہی ماہرین نے ملوث افراد کی شناخت کا کام شروع کردیا‘۔
’وزارت داخلہ کے ماہرین نے ریکارڈ وقت میں ملوث افراد کی شناخت کرلی جب کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے‘۔
سالفة الهاشتاق
القبض على فتاة كانت ترتدي سترة عليها شعار الأمن العام و مجموعة من الاشخاص في وضع مخل للاداب في احد الاستراحات. pic.twitter.com/JE5dhezDI4
— وش سالفة الهاشتاق ؟ (@wesh_alsalfh) June 9, 2020