متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابوظبی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی میڈیا آفس نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے قائم کمیٹی کی سفارش اور ریاست میں وبا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں ایک ہفتہ کی توسیع کا فیصلہ ہوا ہے‘۔
’لاک ڈاؤن کے دوران ریاست ابوظبی کے رہائشی باہر نہیں جاسکتے نہ باہر سے کوئی شخص آسکتا ہے‘۔
’ابوظبی اور اس کے ملحقہ دیگر شہروں کے تمام رہائشیوں پر کرفیو نافذ کیا جاتا ہے، اس سے استثنی بنیادی ضرورتیں فراہم کرنے والے ملازمین کو ہے‘۔
Abu Dhabi Emergency, Crisis and Disaster Committee for the Covid-19
Pandemic, in collaboration with @ADPoliceHQ and @DoHSocial, have announced that the Abu Dhabi movement ban is to be extended by one week, starting tomorrow, Tuesday 9 June. pic.twitter.com/FqM678SNBX— مكتب أبوظبي الإعلامي (@admediaoffice) June 8, 2020