اب تک جدہ سے گیارہ پروازوں کے ذریعے دو ہزار 200 جبکہ ریاض سے چودہ پروازوں کے ذریعے دو ہزار 494 پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔ دمام سے بھی خصوصی پروازیں چلائی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ پی آئی اے کے عملے کے تعاون سے سعودی عرب سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے انتظامات کر رہے ہیں۔
سعودی عرب میں سفری پابندیوں کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے مئی سے خصوصی پروازیں چلائی جا رہی یہں اور ان کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا ان کا خروج نہائی لگا تھا اور وہ سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکے تھے۔