آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تسلیم کیا ہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت خسارے میں ہو رہی ہے۔
اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے اردو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آئل کمپنیاں 70 سال سے اس ملک سے منافع کما رہی ہیں۔ موجودہ صورت حال میں حکومت نے اگر کوئی فیصلہ کیا ہے تو انہیں اس پر عمل کرنا چاہیے۔
'حکومت تو بلیک میل ہونے سے انکار کر رہی ہے حقیقی مسائل حل کرنے کو تیار ہے۔'
انہں نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ تیل کے ذخیرے میں کمی نہیں بلکہ قیمتوں کا تعین ہے۔ حکومت آج قیمت میں تبدیلی کر دے تو مارکیٹ میں پیٹرول دستیاب ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
کیا پٹرول کے نرخ دوبارہ بڑھیں گے؟Node ID: 483951
-
پیٹرول کا بحران: ’حکومت گئی تیل لینے‘Node ID: 484066
-
فوجی جرنیل یا سیاسی حکمران، سٹیل ملز کی تباہی کا ذمہ دار کون؟Node ID: 484171