متحدہ عرب امارات میں فیملی تقریب سانحے میں تبدیل ہوگئی۔ تقریب میں شرکت کے بعد بزرگ خاتون کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر چل بسیں جب کہ چار بیٹے اور چھ پوتے وائرس کا شکار ہوگئے۔
متاثرین میں ایک سات سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق بزرگ خاتون کی تجہیز و تکفین اور جنازے میں چاروں بیٹوں میں سے کوئی بھی شرکت نہیں کرسکا۔ سب کے سب ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
متوفی خاتون کے بھائی کے بیٹے عبداللہ بن قصیر الدرعی نے بتایا کہ 85 سالہ پھوپھی جان کا انتقال کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا۔
پھوپھی جان فیملی تقریب میں شریک ہوئی تھیں جس میں خاندان کے گیارہ افراد شریک تھے۔ شرکا میں چار بیٹے اور 6 پوتے تھے۔ سب کے سب وائرس کی زد میں آگئے۔
مزید پڑھیں
-
فیملی تقریب میں شریک 30 افراد کورونا میں مبتلاNode ID: 478241
الدرعی نے بتایا کہ تقریب میں ایک عزیز شامل ہوا تھا جو حقیقت میں کورونا سے متاثر ہوچکا تھا لیکن ان میں وائرس کی علامات نمودار نہیں ہوئی تھیں۔
جتنے لوگ تقریب میں شریک ہوئے سب کے سب وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ متاثرہ خاندان کا تعلق ابوظبی کے شہر العین سے ہے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے صحت حکام مقامی شہریوں ا۔ور مقیم غیرملکیوں کو مسلسل تاکید کررہے ہیں کہ وہ ان دنوں کسی بھی قسم کے اجتماع اور تقریب سے پرہیز کریں۔ ناگزیر تقریبات کے لیے شرکا کی تعداد بھی متعین کردی گئی ہے۔
تقریب کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی بھی ضروری قرار دی گئی ہے مگر سنکڑوں مقامی شہری اور مقیم غیرملکی خاندان احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کررہے ہیں۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں