Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبی ماسک ذخیرہ کرنےوالوں کےخلاف کارروائی

بلیک مارکیٹنگ کے خلاف تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں(فوٹو،سوشل میڈیا)
وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے قطیف ریجن کے ایک گودام طبی ماسک کی بڑی کھیپ برآمد کر لی جسے ناجائز منافع خوری کےلیے اسٹور کیا گیاتھا۔
وزارت تجارت کے ٹویٹرپر تفتیشی کارروائی کے دوران برآمد کیے جانے والی کھیپ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ گودام سے برآمد ہونے والے ماسک کی تعدا 11 لاکھ سے زائد ہے جسے غیر قانونی طور پرمارکیٹ کیاجانا تھا۔

  ماسک لیبارٹری تجزیے کے بعد مارکیٹ کو سپلائی کیے جائیں گے(فوٹو، ٹویٹر)

تفتیشی ٹیم نے برآمد ہونے والے ماسک تحویل میں لے کر انہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا جہاں سے ماسک کو لیبارٹری تجزے کےلیے بھیجاجائے گا۔
 ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کا کہنا  ہے کہ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق ضبط کیے جانے والے طبی ماسک کا لیبارٹری تجزیہ کرنے کے بعد انہیں مارکیٹ کیاجائے گا تاکہ گراں فروشی کا سدباب کیاجاسکے۔
واضح رہے وزارت تجارت اور دیگر اداروں کے اشتراک سے مملکت کی سطح پر تفتیشی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ دکانوں میں ماسک اور سینیٹائزرمقررہ نرخوں سے زائد فروخت نہ کیے جائیں۔
اس ضمن میں بعض ناجائز منافع خور تاجر کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد ماسک اورسینیٹائزر زائد منافع کمانے کی غرض سے اسٹور کرلیتے ہیں اور انہیں مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔

شیئر: