پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز پی کے 9732 ہفتے کی صبح جدہ سے 250 مسافروں کو لے کر کراچی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ جمعے کو بھی خصوصی پرواز کے ذریعے 250 پاکستانی لاہور گئے تھے۔
ڈپٹی قونصل جنرل شائق بھٹو اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ماجد میمن، قونصل جنرل کی نمائندگی کرتے ہوئے مسافروں کو الوداع کہنے کے لئے جدہ ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب سے 500 پاکستانیوں کی واپسی
Node ID: 475951 -
پاکستان واپس جانے کے لیے کس طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے؟
Node ID: 480866
کورونا کے پھیلنے کی وجہ سے معمول کی بین الاقوامی پرواز یں کے معطل ہونے کے بعد یہ جدہ سے پاکستان جانے والی پی آئی اے کی سولہویں خصوصی پرواز تھی۔
مئی 2020 سے اب تک مجموعی طور پر 3250 پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے جدہ سے وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے۔
ریاض سے چودہ خصوصی پروازوں کے ذریعے دو ہزار 494 پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔ دمام سے بھی خصوصی پروازیں چلائی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ پی آئی اے کے عملے کے تعاون سے سعودی عرب سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے انتظامات کر رہے ہیں۔

سعودی عرب میں سفری پابندیوں کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے مئی سے خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں اور ان کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا وہ سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکے تھے۔