Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں شدید گرمی کی لہر کا امکان

  گرمی کی نئی شدید لہر تین دن تک جاری رہے گی۔(فوٹو اخبار24)
سعودی عرب میں منگل کو گرمی کی نئی لہر آئے گی اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت 50 تک پہنچ جائے گا۔
ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نےکہا ہے کہ منگل  16 جون  سے سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ گزشتہ برس ان دنوں کے  مقابلے میں درجہ حرارت زیادہ ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق الحصینی نے مزید  کہا کہ مشرقی ریجن اور خلیج کی عرب ریاستوں میں منگل کو درجہ حرارت  50 سینٹی گریڈ کو چھو لے گا جبکہ ریاض، قصیم، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں درجہ حرارت  45 سینٹی گریڈ سے زیادہ رہے گا-
الحصینی کے مطابق  گرمی کی نئی شدید لہر مشرقی ریجن اور مملکت کے وسطی علاقوں میں تین دن تک جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مملکت کے شمالی علاقہ جات، تبوک، الجوف، حائل، نجران اور جازان میں منگل کو درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ سے 42 تک رہے گا البتہ سعودی عرب کے پرفضا مقامات کا موسم معتدل ہوگا۔
سعودی عرب کے پرفضا مقامات میں طائف اور ابہا سرفہرست ہیں۔
یاد رہے کہ پیر کو بھی مملکت کے کئی علاقوں میں گرمی پڑی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 46.9 سینٹی گریڈ رفحا میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ القیصومہ میں 45.8 سینٹی گریڈ  اور الاحسا میں درجہ حرارت 45.5 سینیٹ گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: