Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضبا کمشنری کے قریب ساحلی علاقے میں زلزلہ

ری ایکٹر سکیل پر شدت 4.72 ریکارڈ کی گئی ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ضبا کمشنری کے مغرب میں واقع ساحلی علاقے میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ری ایکٹر سکیل پر شدت 4.72 ریکارڈ کی گئی ہے۔
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے مطابق شمالی بحیرہ احمر میں زلزلہ ریکارڈ کیا گیا- اس کا مرکز  13 کلو میٹر گہرائی میں واقع  ہے۔ یہ  مرکز ضبا کمشنری کے مغرب میں 85 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جیولوجیکل سروے بورڈ نے بیان میں کہا کہ زلزلہ پیما سٹیشن نے منگل کی شام ساڑھے پانچ بجے ریکارڈ کیا ہے۔

شمالی بحیرہ احمر میں زلزلہ ریکارڈ کیا گیا-(فوٹو عکاظ)

اس سے قبل مصر کے قومی ادارے نے بحیرہ احمر میں الغردقہ شہر سے 86 کلو میٹر کے  فاصلے پر زلزلے کا جھٹکا ریکارڈ کیا تھا۔ الغردقہ میں زلزلے کی شدت 5.2 کی تھی۔
مصر کی وزارت تعلیم کے ماتحت فلکیاتی ریسرچ کے قومی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر جاد محمد القاضی نے میڈیا کو بتایا کہ قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق 4 بجکر 23 منٹ پر بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلے کا  مرکز الغردقہ شہر سے 86 کلو میٹر دور مشرق میں واقع ہے۔
القاضی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے آس پاس کے شہروں کے باشندوں نے بھی محسوس کیے تاہم اس زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

شیئر: