Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورج گرہن اتوار کو ، کہاں اور کیسے دیکھا جائے؟

سعودی عرب کے جنوب مشرق اور جنوب کے متعدد علاقوں میں گرہن دیکھا جاسکے گا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں سال رواں کا پہلا سورج گرہن اتوار 21 جون کو صبح کے وقت ہوگا اور کئی علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔
 شاہ خالد اسپیشلسٹ ہسپتال کے ماہرامراض چشم ڈاکٹر عبدالعرزیز الراجحی نے کہا ہے کہ  گرہن کے دوران سورج کو دیکھنے سے کلی یا جزوی طور پر بینائی متاثر ہو تی ہے اس لیے گرھن کے دوران چشمے یا کسی اور ذریعے سے سورج کو نہ دیکھا جائے۔
سبق نیوز نے ماہر امراض چشم ڈاکٹرالراجحی کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ اس سورج گرھن کے دوران بالائے بنفشی شعائیں براہ راست زمین پر پڑتی ہیں جنہیں دیکھنا ممکن نہیں جن کی وجہ سے بینائی متاثر ہونے کا اندیشہ ہو تا ہے۔

چشمے یا کسی اور ذریعے سے سورج کو نہ دیکھا جائے۔(فوٹو ٹوئٹر)

سورج کی شعائیں جو کہ بالائے بنفشی شعاعوں کو براہ راست زمین پر منتقل کرتی ہیں اتنی خطرناک ہوتی ہیں کہ ان سے انکھ کے قرنیہ جو لاکھوں رگوں کے جال کے ذریعے کسی بھی عکس کو فوری طور پر دماغ کو منتقل کرتا ہے۔ ان شعاعوں سے شدید طور پر متاثر ہو جاتا ہے جس سے بینائی یا تو کلی طور پریا جزوی طور پر متاثر ہوتی ہے بعض اوقات بینائی پر پڑنے والے اثرات فوری ظاہر ہو جاتے ہیں جبکہ بعض کیسز میں چند ہفتے بعد اس کے اثرات سامنے آتے ہیں۔
ڈاکٹر الراجحی نے مزید کہا کہ کسی بھی حالت میں خواہ سن گلاسز یا موبائل کیمرے کے لینس کے ذریعے سورج گرھن کو دیکھنے کی کوشش نہ کی جائے تاکہ بینائی متاثر نہ ہو۔
 قبل ازیں جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے بتایا تھا کہ سورج گرہن سعودی عرب کے جنوب مشرق اور جنوب کے متعدد علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔ مملکت کے علاقےالخرخیر میں خاص طور پردیکھا جاسکے گا جہاں 97.7 فیصد تک گرہن اس وقت ہوگا جب وہ نکتہ عروج کو پہنچا ہوا ہوگا۔

مملکت میںگرہن کا سلسلہ تین گھنٹے 45 منٹ تک جاری رہے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)

مدینہ منورہ میں جزوی سورج گرہن کی شروعات صبح سات بج کر نو منٹ پر ہوگی اور یہ آٹھ  بج کر  16 منٹ پر نکتہ عروج پو پہنچ جائے گا۔ گرہن دو گھ۔نٹے 27 منٹ بعد 9  بج کر 34 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔
ریاض میں جزوی سورج گرہن  71.1 فیصد ہوگا جو دو گھنٹے  38 منٹ تک جاری  رہے گا اس کی شروعات سات  بج کر 10 منٹ پر ہوگی اور آٹھ  بج کر  23 منٹ پر نکتہ عروج کو پہنچ جائے گا۔
جدہ شہر میں جزوی سورج گرہن کی شروعات صبح سات  بج کر چار منٹ پر ہوگی جب کہ آٹھ  بج کر  11 منٹ پر نکتہ عروج کو پہنچ جائے گا اور دو گھنٹے  26 منٹ بعد نو بج کر 30 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔
سورج گرہن سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق صبح  11 بج کر 32 منٹ پر ختم ہوجائے گا- اس کا سلسلہ تین گھنٹے 45 منٹ تک جاری رہے گا۔
 

شیئر: