طالب جوہری چل بسے، نمازِ جنازہ ادا
علامہ طالب جوہری کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے (فوٹو: فیس بک)
پاکستان کے معروف شیعہ ذاکر طالب جوہری جو اتوار اور پیر کی درمیانی شب انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ پیر کو نماز ظہر کے بعد کراچی میں ادا کر دی گئی ہے۔
علامہ طالب جوہری کی میت انچولی میں ’شہدا کربلا امام بارگاہ‘ پہنچائی گئی تھی۔
علامہ طالب جوہری کی عمر 81 برس تھی۔ انہیں دل کے عارضے سمیت مختلف بیماریاں لاحق تھیں۔
وہ گذشتہ کئی روز سے شہر کے ایک نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے۔
اس سے قبل بھی وہ کئی مرتبہ اسپتال میں داخل رہے اور ان کے انتقال کی خبریں آتی رہیں۔
طالب جوہری نے کئی کتابیں لکھیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے طالب جوہری کے انتقال پر تعزیتی پیغامات دیے ہیں اور ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔