موعد ایپ کے ذریعے ٹیسٹ کرانے کی سروس فراہم کی گئی ہے(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹں میں جن مزید کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ان کی مجموعی تعداد 3393 ہے۔ ان میں 34 فیصد خواتین جبکہ 66 فیصد مرد شامل ہیں۔
ویب نیوز سبق نے وزارت صحت کی جانب سے جاری کورونا کیسز کے تناسب کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ نئے مریضوں میں معمر افراد کا تناسب 5 فیصد، بچوں کا 9 اور بالغ افراد کا تناسب 86 فیصد ہیں۔
مملکت کے مختلف شہروں میں ایک دن کے دوران 33 ہزار 614 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کووڈ 19 وائرس کے ٹیسٹوں کی تعداد 13 لاکھ 80 ہزار 255 تک پہنچ چکی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے وبائی مرض سے 4 ہزار 45 افراد شفایاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک مملکت میں اس بیماری سے صحتیاب ہونے والے ایک لاکھ 5175 ہو چکی ہے ۔
وزارت صحت کی جانب سے موعد ایپ کے ذریعے ٹیسٹ کرانے کی سروس بھی فراہم کی گئی ہے۔ ایپ کے ذریعے اپنے بارے میں معلومات فیڈ کرنے کے بعد قریب ترین ٹیسٹ سینٹر پر جا کر وہاں کورونا ٹیسٹ مفت میں کرایا جا سکتا ہے۔
جدہ، مدینہ اور دمام میں ڈرائیوان ٹیسٹ سینٹر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جہاں پیشگی وقت لیے بغیر بھی ٹسیٹ کے لیے جایا جا سکتا ہے۔