عاجل ویب سائٹ کے مطابق الذعاق نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پورے ہفتے دن بڑے اور چھوٹی رات ہوں گی جبکہ آئندہ ہفتے سے رات، دن کا کچھ حصہ اپنے اندر شامل کرنے لگے گا۔ یہ سلسلہ تین ماہ تک جاری رہے گا پھر دن رات اور برابر ہوجائیں گے۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ منگل اور بدھ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن میں شدید گرمی ہوگی۔ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ موسمی حالات کا مطالعہ بتا رہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن کل اور پرسوں گرمی کی شدید لہر کی زد میں ہوں گے۔
محکمے نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان مقامات پر انتہائی درجہ حرارت 45 سے 48 سینٹی گریڈ تک ہوگا۔ مکہ مکرمہ شہر، جدہ، مدینہ منورہ اور ینبع کے درمیانی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آئیں گے۔