Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاپتہ شخص کو گہری کھائی سے نکال لیا گیا

گمشدہ شخص 15 میٹر گہری گھائی میں جا گرا تھا۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ ریجن کے پہاڑی سلسلے ’وعرہ ‘ میں گمشدہ شخص کو 15 میٹر گہری گھائی میں تلاش کرکے بحفاظت نکال لیا گیا۔
 ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق فلاحی تنظیم ’ساعد‘ کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص مدینہ منورہ کے نواحی پہاڑی سلسلے میں گم ہو گیا ہے۔
گمشدہ شخص کے اہل خانہ نے فلاحی تنظیم ’ساعد‘ سے رابطہ کیا جو اس قسم کے کاموں میں غیر معمولی شہرت رکھتی ہے۔

متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔(فوٹو اخبار 24)

تنظیم کے یونٹ نے گمشدہ شخص کی تلاش شروع کردی۔ بالاخر اسے پہاڑی سلسلے کی گہری کھائی میں لاپتہ شخص کو تلاش کرلیا گیا۔
فلاحی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ گمشدہ شخص کے ملنے کے بعد فوری طور پر شہری دفاع کے یونٹ کو طلب کیا گیا تاکہ گہری کھائی سے بحفاظت نکالا جاسکے‘۔
بیان کے مطابق ’متاثرہ شخص کی حالت انتہائی خراب  تھی۔ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے‘۔

شیئر: