Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپرسٹور اور پٹرول پمپ میں ڈکیتی، دو شہری گرفتار

ملزمان کی گرفتار کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض میں پولیس نے سپرسٹور اور پٹرول پمپ میں ڈکیتی کے الزام میں 2 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان واردات کےلیے مسروقہ گاڑی استعمال کرتے تھے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی نے ریجنل پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری کے حوالے سے بتایا کہ ریاض پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد نے پٹرول سٹیشن اور اس سے ملحق سپرسٹور میں ڈکیتی کی اور فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی جنہوں نے تمام ضروری کارروائی کرنے کے بعد رپورٹ متعلقہ تحقیققاتی ادارے کو ارسال کردی۔
کرنل التویجری نے مزید بتایا کہ ملزمان کی گرفتار کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہو ں نے جلد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے چھینی گئی رقم اور موبائل ریچارج کارڈ کے علاوہ تمباکو کی مصنوعات بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ان کا کیس تحقیقاتی ادارے کے سپرد کیا جائے گا۔

شیئر: