Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں 551 نئے مریضوں کی تصدیق

صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہزار 494 ہو گئی ہے (فوٹو: العربیہ)
کویت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 551 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ السند نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں اس مرض سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاک شدگان کی کل تعداد 348 ہے۔

 149 مریضوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے (فوٹو: العربیہ)

کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 44 ہزار نو سو 42 ہوگئی ہے جب کہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی 35 ہزار 494 ہو گئی ہے۔
نئے مریضوں میں 341 کویتی شہری ہیں۔ 149 مریضوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری طرف عمان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1197 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

عمان میں بھی 1197 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اب تک مریضوں کی کل تعداد 38 ہزار ایک سو 50 ہوگئی ہے۔
اس مرض سے ہلاک ہونے والے افراد کی کل تعداد 163 ہے اور  شفایابی حاصل کرنے والوں کی کل تعداد 21 ہزار 200 ہو گئی ہے۔
 

شیئر: