Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان سے برطانوی وزیر دفاع کا رابطہ

’دفاعی شعبے میں شراکت داری اور علاقائی و بین الاقوامی امن کی مضبوطی پر بات چیت ہوئی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے برطانوی وزیر دفاع بین والس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والی  بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں شراکت داری اور علاقائی و بین الاقوامی امن کی مضبوطی کے لیے کی جانے والی کوششیں زیر بحث آئیں۔
اس موقع پر برطانوی وزیر دفاع نے خطے میں استحکام کے لیے سنگین خطرات پر روک لگانے بالخصوص آبی گزر گاہوں اور جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کے کردار کو گراں قدر قرار دیا ہے۔
 بین والس نے باور کرایا کہ ان کے ملک کی حکومت دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔
دوسری طرف شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب، برطانیہ کی حکومت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘۔ شہزادہ خالد نے زور دیا کہ ’سعودی عرب کی خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے‘۔

شیئر: