Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باب الملک عبدالعزیز کی تعمیر، بڑا حصہ مکمل

  زائرین باب الملک عبدالعزیزسے براہ راست خانہ کعبہ جاسکیں گے۔(فوٹو العربیہ)
مسجد الحرام کے سب سے بڑے گیٹ کی تعمیر و تزئین کا کام تیزی سے جاری ہے اور یہ توسیعی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔
 زائرین باب الملک عبدالعزیزسے براہ راست خانہ کعبہ جاسکیں گے۔ منصوبہ مکمل ہونے پر فن تعمیر کا خوبصورت تحفہ بن جائے گا۔

باب الملک عبدالعزیز کے 2 مینارے ہیں جبکہ ایک مینار 137 میٹراونچا ہے۔(فوٹو العربیہ)

العربیہ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ایوان تجارت  و صنعت نے غیرمنقولہ جائدادوں کی کمیٹی کے سربراہ اور جبل عمر کمپنی میں ڈیزائن ڈیولپمنٹ کےکنسلٹنٹ انس صیرفی نے بتایا کہ کنگ عبدالعزیز گیٹ کا مزید حصہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ جمعے کی صبح اس کا کور ہٹایاگیا تو زائرین خوبصورت فن تعمیر دیکھ کردنگ رہ گئے۔
انس صیرفی نے بتایا کہ باب الملک عبدالعزیز مسجد الحرام کے جنوب میں صدر دروازہ ہے۔ اسے گیٹ ایک بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی تعمیر میں اعلی کوالٹی کا تعمیراتی سامان، جدید ترین ٹیکنالوجی اور منفرد ڈیزائن کا لحاظ رکھا گیا ہے۔اس دروازے سے  داخل ہوتے ہی زائر کے سامنے خانہ کعبہ آجاتا ہے۔

 نیا باب الملک عبدالعزیز پرانی جگہ سے 50 میٹر باہر کی طرف بنایا گیا ہے۔(فوٹو: العربیہ)

باب الملک عبدالعزیز میں قدم رکھتے ہی 300 میٹر کے فاصلے پر مکمل خانہ کعبہ زائر کے سامنے ہوتا ہے۔
 نیا باب الملک عبدالعزیز پرانی جگہ سے 50 میٹر باہر کی طرف بنایا گیا ہے۔ گیٹ کی مکمل اونچائی 51 میٹر ہے۔ باب الملک عبدالعزیز کے 2 مینارے ہیں جبکہ ایک مینار 137 میٹراونچا ہے۔ یہ پرانے مینارے سے 90 میٹر اونچا بنایا گیا ہے۔

شیئر: