Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلاحی تنظیم کے تحت قربانی پروگرام

قربانی کا گوشت محفوظ طریقے سے ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
عید الاضحیٰ پر قربانی کے لیے سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں تیاریاں کرلی گئیں- یہاں کی معروف فلاحی انجمن البر کی جانب سے پریس کانفرنس میں قربانی کے جانوروں کا نرخ نامہ متعارف کرایا گیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشرقی ریجن میں البر انجمن کے سیکرٹری جنرل سمیر العفیصان نے بتایا کہ ہر برس کی طرح  رواں سال بھی انجمن نے گورنر مشرقی ریجن کی ہدایت پر قربانی کرنے کا پروگرام تیار کیا ہے-
رواں سال قربانی کا سارا گوشت غریبوں میں تقسیم کیا جائے گا- ماضی میں قربانی کے گوشت کا ایک حصہ قربانی کرنے والا بھی لیا کرتا تھا جبکہ اس سال یہ طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے-

 گذشتہ برس 73 ٹن گوشت 5 ہزار خاندانوں میں تقسیم کیا گیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)

العفیصان نے مشرقی ریجن کے باشندوں سے کہا ہے کہ جو قربانی کرنا چاہتے ہوں وہ انجمن کی https://adahi.alber.org.sa/ ویب سائٹ  پر آن لائن بکنگ کرا لیں-
 بہتر ہوگا کہ رواں برس لوگ کورونا وائرس سے محفوط رہنے کے لیے قربانی کی بکنگ آن لائن ہی کرائیں-
العفیصان نے اطمینان دلایا کہ فلاحی انجمن وزارت صحت کے ضوابط  کے مطابق قربانی کا گوشت محفوظ طریقے سے تقسیم کرائے گی-
انجمن کے ترجمان فیصل المسند نے بتایا کہ النعیمی بکرا 1490، السواکنی 1150، الرومانی 1080 اور البربری بکرا 855 ریال میں مہیا ہوگا-
المسند نے بتایا کہ نرخ نامے میں قصاب کی اجرت، گوشت کے پیکٹ بنانے اور مستحقین میں تقسیم کرنے سمیت تمام اخراجات شامل ہوں گے-
المسند نے کہا کہ قربانی کرتے ہی قربانی کرانے والے کو فوراً مطلع کیا جائے گا-
انجمن کے نائب سربراہ یوسف المقرن نے بتایا کہ انجمن کئی برس سے یہ کام کامیابی سے انجام دے رہی ہے- گذشتہ سال 1404 قربانیوں کا 73.7 ٹن گوشت 5416 خاندانوں میں تقسیم کیا گیا تھا-

شیئر: