نیوز اینکر کے مطابق یہ ان کا سب سے زیادہ متجسس تجربہ تھا (فوٹو: سوشل میڈیا)
یوکرین میں دو دہائیوں سے خبریں پڑھنے والی نیوز اینکر کا جب ٹی وی پر دانت باہر نکل آیا تو انہوں نے گھبرانے کے بجائے پرسکون رہ کر صورت حال کا سامنا کیا۔
آسٹریلیوی خبر رساں ویب سائٹ سیون نیوز کے مطابق نیوز اینکر معمول کے مطابق یوکرین میں خبریں پڑھ رہی تھیں جب ان کو محسوس ہوا کہ ان کا آگے کا ایک دانت گر رہا ہے۔
تاہم پریشان ہو کر خبرنامہ روکنے کے بجائے انہوں نے اپنا ہاتھ منہ کے آگے رکھ کر گرتے ہوئے دانت کو پکڑا اور خبریں پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس صورت حال سے ناظرین بے حد متاثر ہوئے۔
نیویارک پوسٹ میں دیے گئے ان کی انسٹاگرام ویڈیو کے ترجمے کے مطابق، نیوز اینکر کا کہنا تھا کہ یہ 20 برسوں میں ان کا سب سے زیادہ متجسس تجربہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ 10 سال پہلے ان کی بیٹی ایک الارم کلاک سے کھیل رہی تھی جب وہ ان کے دانت پر گری اور وہ نکل گیا۔
یہ ویڈیو دو دن قبل شیئر ہوئی تھی اور اب تک 30 ہزار سے زائد افراد نے اسے 'لائک' کیا ہے جبکہ ہزاروں افراد نے نیوز اینکر کے اس صورت حال سے نمٹنے کے انداز کو سراہا ہے۔
'مجھے واقعی لگا تھا کہ کوئی اس پر غور نہیں کرے گا۔۔۔'