Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں نیا آن لائن تعلیمی سال 4 اکتوبر سے شروع ہوگا

کورونا وبا کی وجہ سے طلبہ تعلیمی کورس مکمل نہیں کرسکے(فوٹو ٹوئٹر)
کویت کے وزیر تربیت و اعلیٰ تعلیم  ڈاکٹر سعود الحربی نے کہا ہے کہ نیا تعلیمی سال 17 صفر 1442ھ مطابق 4 اکتوبر 2020ء کو شروع ہوگا- یہ تعلیمی سلسلہ آن لائن ہوگا-
کویتی خبر رساں ادارے کونا کے مطابق ڈاکٹر الحربی نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ  رواں تعلیمی سال کے چھ ہفتے باقی ہیں-

باقیماندہ تعلیمی کورس آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں مکمل کیا جائے گا(فوٹو ٹوئٹر)

رواں سال کا کورس آئندہ تعلیمی سال کے دوران مکمل کیا جائے گا- امسال کورونا وبا کی وجہ سے طلبہ اپنا کورس مکمل نہیں کرسکے ہیں-
ڈاکٹر سعود الحربی نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس  کے بحران سے پیدا ہونے والے مسائل کے باعث حالیہ تعلیمی سال 2019-2020  ختم کردیا گیا ہے-

حالیہ تعلیمی سال 2019-2020  ختم کردیا گیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

سال رواں کا باقی ماندہ کورس آئندہ تعلیمی سال 2020-2021 کی پہلی سہ ماہی میں مکمل کیا جائے گا جس کا آغاز 4 اکتوبر 2020 کو ہوگا- آئندہ تعلیمی سال کا آن لائن کورس تبدیل کر دیا گیا ہے-

شیئر: